مودی صاحب! ہوش کرو،پاکستان کو جنگ کی دھمکیوں پر بھارت کی بڑی جماعت نے وارننگ دے دی

مودی صاحب! ہوش کرو،پاکستان کو جنگ کی دھمکیوں پر بھارت کی بڑی جماعت نے وارننگ ...
مودی صاحب! ہوش کرو،پاکستان کو جنگ کی دھمکیوں پر بھارت کی بڑی جماعت نے وارننگ دے دی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ کشیدگی بڑھانے اور جنگ کی دھمکیاں دینے پر مودی حکومت کو اپنے ہی ملک میں شدید مخالفت کا سامنا ہے، اب کمیونسٹ پارٹی انڈیا نے بھی نریندر مودی کو ہوش کے ناخن لینے کی وارننگ دے دی ہے۔پارٹی کے سیکریٹری جنرل سیتا رام پچوری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جنگ اور کشیدگی کسی بھی صورت بھارت کے مفاد میں نہیں۔ ایک انٹرویو میںسیتا رام پچوری نے زور دیا کہ نئی دہلی پاکستان کے ساتھ کشیدگی کو مزید ہوا دینے کے بجائے معاملات کو بہتری کی طرف لائے اور سفارتی سطح پر بات چیت کا دوبارہ آغاز کیا جائے، کیمونسٹ پارٹی انڈیا کے سیکریٹری جنرل نے تنازعات کا حل مذاکرات سے نکالنے پر بھی زور دیا۔

مزید :

بین الاقوامی -