سندھ سے پنجاب آنیوالی ٹرینوں میں سرچ آپریشن

سندھ سے پنجاب آنیوالی ٹرینوں میں سرچ آپریشن
سندھ سے پنجاب آنیوالی ٹرینوں میں سرچ آپریشن

  

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حیدر آباد میں رینجرز کی بھاری نفری نے ریلوے سٹیشن پر پنجاب سے آنے والی ٹرنیوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ڈی جی رینجرز سندھ کے احکامات پر ہوٹلوں ، گیسٹ ہاﺅسز اور مسافر خانوں کے میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ رینجرز نے پنجاب سے آنے والی دو ٹرینوں بزنس ٹرین اور قراقرام ایکسپریس میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے شناختی کارڈ اور سامان چیک کیا۔ مسافروں سے سفر سے متعلق معلومات بھی لی گئیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں آئی۔رینجرز نے حیدر آباد میں ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی کارروائیاں کیں جبکہ  مختلف بس اڈوں پرسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔

مزید :

قومی -