رینجرز کی کورنگی میں کارروائی، مفرور ملزم عبدالمالک بنگالی گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کورنگی کے علاقے میں کارروائی کے دوران مفرور ملزم عبدالمالک بنگالی کو گرفتار کر لیاہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ عبدالمالک بنگالی کورنگی کازوے پر پولیس اہلکاروں کو شہید کر کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔