آئی فون خریدا تو نوکری ختم، چینی کمپنی کی ملازمین کو انوکھی وارننگ
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں ایک میڈیسن کمپنی نے اپنے ملازمین کو انوکھی وارننگ دی ہے جس میں انہیں تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ آئی فون سیون ہر گز نہ خریدا، اگر ایسا کیا تو پھر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔ صوبہ ہینان کی نان یونگ کانگ میڈیسن کمپنی کی جانب سے جاری نوٹس میں اٹھارہ ستمبر کو پچاسی برس قبل قومی ذلت کا دن قرار دیتے ہوئے زور دیا گیا ہے کہ ملازمین غیر ملکی مصنوعات کی خریداری سے باز رہیں۔چینی کمپنی کے اس حکم نامے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے ، اس کا ہیش ٹیگ ویبو پر بھی ٹرینڈ کرتا رہا.
صارفین کا موقف تھا کہ آئی فون کا بائیکاٹ الٹا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ ایپل کی بیشتر مصنوعات چینی کمپنی فاکس کام تیار کرتی ہےتاہم بعض لوگوں نے اس کی حمایت بھی کی ہے۔ نان یونگ کانگ میڈیسن کی مثال پر دوسری کمپنیوں نے بھی عمل کیا ہے۔ ہینان صوبے کی ایک کمپنی نے کہا کہ اگر اس کے ملازمین کے پاس آئی فون سیون نظر آیا تو اسے نوکری سے نکال دیا جائے گا۔