صدر آزاد کشمیر کی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان نے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف وزیوں کی شدید الفاظ مذمت کی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے .
اسلام آباد میں کشمیر ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ اڑی حملے اور ایل او سی پر کراس بارڈر فائرنگ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام روزانہ ریفرنڈم کے ذریعے بھارتی قبضہ مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے بلا اشتعال اور مذموم حملوں کو ناکام بنا یا ۔مسعود خان نے مزید کہا کہ دنیا مصلحت کا شکار ہے ،اس لیے خاموش ہے لیکن نہ تو کشمیریوں نے ہمت ہاری ہے اور نہ ہی پاکستان نے ۔