پٹھانکوٹ حملہ: ایک اور بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا

پٹھانکوٹ حملہ: ایک اور بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا
پٹھانکوٹ حملہ: ایک اور بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)بھارتی ائیر بیس پٹھانکوٹ پر حملے کی حقیقت اور بھارتی کا جھوٹ کھل کر سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں کسی بھارتی فوجی کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

برطانوی ویب سائٹ کو دستیاب تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کے نتیجے میں کوئی بھارتی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔بھارتی فوجی نے بتایا کہ پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملہ تو ضرور ہوا تھا لیکن کوئی بھی بھارتی فوجی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا پٹھانکوٹ ائیر بیس پر جب حملہ ہوا تو اس وقت کسی بھی بھارتی فوجی کے پاس کوئی ہتھیار موجود نہیں تھا۔ہندوستانی فوجی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ نہ ہونے کی وجہ سے حملہ ہوتے ہی ہم بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور کسی بھارتی فوجی کو گولی بھی نہیں لگی۔یاد رہے کہ 2 جنوری 2016ءکو بھارتی ائیر بیس پٹھانکوٹ پر حملہ ہوا .

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں 7 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے جبکہ بھارت نے پٹھانکوٹ ائیر بیس پر حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا لیکن اب بھارت کا جھوٹ کھل کر سامنے آگیا ہے اور بھارت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ان کا اپنا ہی فوجی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -