ایران ملکی ساختہ ڈرون صاعقہ کو منظر عام پر لے آیا
تہران (ویب ڈیسک)ایران ملکی ساختہ بغیر پائلٹ کے ڈرون کومنظر عام پر لے آیا ، ڈرون بم لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین کے مطابق یہ طیارہ امریکی ڈرون سے ملتا جلتا ہے، ایران نے تقریباً 5 برس قبل ایک امریکی ڈرون کو اپنے قبضے میں لیا تھا،ڈرون کا نام صاعقہ یعنی آسمانی بجلی رکھا گیا ہے، ڈرون کی نقاب کشائی کی تقریب ایک ملکی نمائش میں کی گئی، ایران کے پاسدران انقلاب کا کہنا ہے کہ ڈرون ایک وقت میں 4 مختلف ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ حجازدہ نے آزمائشی مرحلے میں ایرانی ڈرون کی کارکردگی کو انتہائی شاندار قرار دیا۔