سندھ حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھالی
کراچی (ویب ڈیسک)کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیراطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے نوکریوں سے پابندی ہٹادی ہے اور میرٹ کی بنیاد پر ایک ماہ کے اندر نوکریاں دی جائیں گی اور بے چینی دور کرنے کے لیے قانونی کوٹے پرعمل کرایا جائےگا۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
مشیراطلاعات سندھ نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے میں شادی ہال، مارکٹیں اور بازار 10 بجے بند کرادیئے جائیں گے اورجو قوانین پاس ہوئے ان پر سختی سے عملدرآمد ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین مخصوص صوبے سے ملازمین کو نکالتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی، نہ ملازمین کو بے روزگار کیا اور نہ ہی زبان کا فرق کیا حیدرآباد میں اردو بولنے والے ڈاکٹروں کو ملازمتوں پر لگوایا، جونیجو کے زمانے میں رکھے گئے ملازمین کو پیپلز پارٹی نے ہی مستقل کیا اب بھی کوٹے پر عملدرآمد ہوگا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔