سعودی عرب نے حج اورعمرہ ویزافیسوں میں اضافے کااطلاق

سعودی عرب نے حج اورعمرہ ویزافیسوں میں اضافے کااطلاق
سعودی عرب نے حج اورعمرہ ویزافیسوں میں اضافے کااطلاق

  

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب نے حج اور عمرہ سمیت اپنے ملک میں آنیوالے افرادکیلئے ویزا فیسوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا۔سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن نائف کی سربراہی میں قائم وزراکی کونسل نے اعلان کیا تھا کہ جو شخص دوسری بار حج کیلئے ویزے کا خواہشمند ہوگا، اس سے 2 ہزارسعودی ریال لیے جائیں گے۔اس فیس کا اطلاق ان افرادپربھی ہوگا جو دوسری بار عمرہ کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔تاہم پہلی دفعہ حج یا عمرہ کرنے پر ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔اسی طرح سعودی عرب میں ویسے ہی جانے کی صورت میں بھی ویزا فیس بڑھادی گئی، دو ماہ کے ویزاکی فیس میں 200جبکہ تین ماہ کے ویزے کی فیس میں 300ریال کا اضافہ کیاگیاہے۔ان قیمتوں کااطلاق آج سے ہورہاہے۔ویزا فیسوں میں اضافہ سعودی عرب نے مالی خسارے کی وجہ سے کیا ہے جس میں تیل کی آمدنی میں کمی کے باعث اضافہ ہورہاہے۔

مزید :

عرب دنیا -