فاﺅل پلے، بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ سے نکلوادیا

فاﺅل پلے، بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ سے نکلوادیا
فاﺅل پلے، بھارت نے پاکستان کو کبڈی ورلڈ کپ سے نکلوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) اڑی حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعد اس کا اثر کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی پڑنے لگا، بھارت میں منعقد ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کبڈی ٹیم کو شریک کئے بغیر ایونٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ بیڈمنٹن اوینٹ کھیلنے سےبھی انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 17 اکتوبر سے بھارت کے شہر احمد آباد میں تیسرا کبڈی ورلڈ کپ منعقد ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے پاکستان ٹیم کو دعوت دی گئی تھی مگر اب سرحدوں پر کشیدگی کے بعد ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے جس کے بعد اب کبڈی ورلڈ کپ انتظامیہ نے پاکستان ٹیم کے بغیر ہی ڈراز جاری کردئیے ہیں۔ یاد رہے پاکستان ٹیم ایشین کبڈی چیمپیئن ہونے کے علاوہ بیچ کبڈی چیمپیئن بھی ہے۔ جس نے چند روز قبل ہی بھارت ٹیم کو شکست دیتے ہوئے یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اب بھارت نے کہا ہے تین نومبر سے مشرقی پنجاب میں شروع ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کو دعوت نہیں دی جائے گی۔ مشرقی پنجاب کے ریاستی وزیر سکندر سنگھ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کیا گیا ہے ۔

مزید :

کھیل -