85 سالہ عرب شہری دلہن بیاہ لایا ، نئی نویلی دلہن کی عمر کیا تھی؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

85 سالہ عرب شہری دلہن بیاہ لایا ، نئی نویلی دلہن کی عمر کیا تھی؟ جان کر آپ کو ...
85 سالہ عرب شہری دلہن بیاہ لایا ، نئی نویلی دلہن کی عمر کیا تھی؟ جان کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک 85 سالہ دولہا محض 15 سالہ دلہن کو بیاہ لایا اور اس شادی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آ گئی تاہم دولہے کے بیٹے نے دلہن کی عمر سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیدیا۔

ان کی ویڈیو تو آپ نے دیکھی ہی ہوگی، اس سعودی لڑکے کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا کیونکہ ...

”عرب نیوز“ کے مطابق 85 سالہ دولہا اور 15 سالہ دلہن کی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپ لوڈ ہوئی تو لاکھوں لوگوں کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا اور طرح طرح کے تبصرے کئے جانے لگے۔ ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص نے لکھا کہ دولہا کا نام سلیمان الراشدی ہے اور اس کی عمر85 سال ہے جبکہ دولہن کی عمر صرف 15 سال ہے۔ اس نے مزید لکھا کہ شادی کی تقریب روائتی اور سادہ تھی جبکہ اس کا خرچ بھی مہمانوں کی جانب سے ادا کیا گیا۔

دوسری جانب بہت سے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے راشدی کے بیٹے کا پیغام بھی شیئر کیا جاتا رہا جس کے مطابق اس کے باپ کی عمر 85 سال نہیں بلکہ 74 سال ہے جبکہ ان کی دولہن کی عمر 37 سال ہے۔

ان پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس ملک اس حال میں بھیجا جارہا ہے کہ جان کر آپ کو شدید غصہ آئے گا

ایک ٹوئٹر صارف طارق العمری نے لکھا کہ ” کم عمر لڑکی کی شادی کرانے والے یا کرنے والے شخص کو سزا ملنی چاہئے، جیل میں ڈالنا چاہئے یا پھر جرمانہ کیا جانا چاہئے۔“

ایک اور ٹوئٹر صارف حلیمہ مظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا کہ ” یہ عورتوں کے استحصال کی ہزاروں دردناک مثالوں میں سے ایک مثال ہے، وہ اس سے 70 سال بڑا ہے۔“

ایک اور صارف احمد الہاشمی نے لکھا کہ ”وہ تمہیں سزائے موت دیں گے، میں حیران ہوں کہ تم اسے کیا بلاﺅ گے، ایک بیٹی یا ایک ملازمہ۔“

مزید :

عرب دنیا -