نریندر مودی کی وجہ سے بھارت تقسیم ہو رہا ہے:سراج الحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی وجہ سے بھارت تقسیم ہو رہا ہے ،وہ ہوش کے ناخن لیں ،بھارتی وزیر اعظم کی جنگ کی خواہش انہی کے گلے پڑ جائے گی ۔
ورکر کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی غریب آدمی اس سسٹم میں حکومت کا حصہ نہیں بن سکتا ،موجودہ قیادت سے بھی بے روز گاری اور مسائل کے حل کی کوئی توقع نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بے روز گاری اور دیگر مسائل کی وجہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں ،ملک میں طبقاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام آج بھی پانی کے لیے ترس رہے ہیں ،صوبے میں باغات خشک ہو گئے ،قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بلوچستان مسائل کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام ایک سے دوسری جگہ ہجرت کرنے پر مجبور ہے لیکن تمام تر مسائل کے باوجود بلوچستان کے عوام پاکستان کے وفادار ہیں ۔