بھارتی میڈیا کی ایک اور بدحواسی ، پاکستانی کشتی پر الزام لگادیا

بھارتی میڈیا کی ایک اور بدحواسی ، پاکستانی کشتی پر الزام لگادیا
بھارتی میڈیا کی ایک اور بدحواسی ، پاکستانی کشتی پر الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اڑی حملے سے متعلق پاکستان پر الزام لگانے کے بعد پے در پے ناکامیوں پر بھارتی میڈیا انتہائی حواس باختہ ہو چکا ہے جس نے اب پاکستانی کشتی پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کر دیا ہے۔

بھارت جھوٹ بول رہا ہے، سرجیکل سٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اقوام متحدہ
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک پاکستانی کشتی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس پر بھارتی کوسٹ گارڈ نے اس کشتی کو پکڑ لیا ہے اور اس میں سوار 9 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ انڈین کوسٹ گارڈ کی کشتی ”سمودرا پاوک“ نے گجرات کوسٹ میں پاکستانی کشتی کو پکڑا جسے مزید تحقیقات کیلئے ”پورباندار“ لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پر اڑی حملے کا بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد بھارت کو ناصرف سفارتی سطح پر ناکامی اوربدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس کے بعد پے درپے جھوٹ بول کر بھارت خود ہی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا ہے۔

پاکستان سے جنگ کی تو۔۔۔ بھارت میں مودی کو وارننگ کی تحریر والے کئی غبارے ”گرفتار“
جب کچھ نہ سوجھی تو اس نے پاکستان کے خلاف سرجیکل سٹرائیک کا بھونڈا الزام لگایا جسے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک نے سرے سے ہی مسترد کرتے ہوئے بالکل جھوٹ قرار دیدیا۔
مسلسل ناکامیوں کے باعث بدمست بھارت کسی طور بھی اپنی ہار تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور ہر روز کوئی نہ کوئی نیا الزام عائد کر رہا ہے جس کی تازہ ترین مثال پاکستانی کشتی کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا دعویٰ ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -