ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ، گاڑی سوار میں سوار ایک پاکستانی زخمی، دیگر دو افراد کو فورسز ساتھ لے گئی

ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ، گاڑی سوار میں سوار ایک پاکستانی زخمی، دیگر دو ...
ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ، گاڑی سوار میں سوار ایک پاکستانی زخمی، دیگر دو افراد کو فورسز ساتھ لے گئی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سرحدی علاقے ماشکیل میں ایرانی سرحدی فورسز کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک پاکستانی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایرانی سرحدی حدود میں پیش آیا کیونکہ پاکستانی رات کے اندھیرے میں غلطی سے ایرانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار دو دیگر افراد کو ایرانی فورس ساتھ لے گئی ہے جن کی واپسی کیلئے متعلقہ حکام سے مذاکرات جاری ہے جبکہ زخمیوں کو ماشکیل کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -