پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق، اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تو شیخ رشید کو بلائیں: عمران خان

پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق، اتفاق رائے ...
پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق، اتفاق رائے پیدا کرنا ہے تو شیخ رشید کو بلائیں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت ان سے خوفزدہ ہے جس نے دعوت نہ دے کر اپنی شکست تسلیم کر لی ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین نے اس کی مذمت کرتے ہوئے شیخ رشید کو مدعو کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کانفرنس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے بتایا ہے کہ پارلیمینٹ میں موجود تمام جماعتوں کو پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم شیخ رشید کو دعوت نامہ نہیں دیا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا کہ حکومت ان سے خوفزد ہ ہے جس نے دعوت نہ دے کر اپنی شکست تسلیم کر لی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اگر اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے تو شیخ رشید کو مدعو کرے۔