دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور شارجہ کی وکٹ پر بعد میں بلے بازی کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ پہلی کوشش یہی ہو گی کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں اور امید بھی ہے کہ بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے اور بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلے میچ کیلئے میدان میں اترنے والے کھلاڑی ہی آج کی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اظہر علی کا کہنا تھا کہ بلے باز کی حیثیت سے ان پر کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -