شیخ رشید کی عمران خان سے ملاقات ،پانامہ انکشافات کی جامع تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نتھیا گلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے 30ستمبر کو رائیونڈ میں عظیم الشان جلسہ عام کے انعقاد پر مبارکباددی،ملاقات میں محرم الحرام کے دوران تحریکِ احتساب کو آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر غورکیا گیااورپانامہ انکشافات کی جامع تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائے بغیر پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ملاقات کے دوران دونوں راہنماﺅں نے وزیر اعظم کی جانب سے احتساب سے گریز کی حکمتِ عملی ترک نہ کرنے پر بھرپور احتجاج پر اتفاق کیا اور گلی گلی کوچے کوچے میںپانامہ کے پیغام کو عام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ محرم الحرام کی ڈیڈ لائن کے بعد احتجاج میں تیزی لائے جائے گی،ملاقات کے دوران احتجاج کو موثر بنانے کے لیے حکومت پر دبا? بڑھانے کے مختلف طریقوں پر غور کیا گیاہے ۔