راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 5 افغان باشندوں سمیت 29 افراد گرفتار

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 5 افغان باشندوں سمیت 29 افراد گرفتار
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کارروائی، 5 افغان باشندوں سمیت 29 افراد گرفتار

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 5 افغان باشندوں سمیت 29 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس نے تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغان شہریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ بنی کی حدود میں کارروائی کے دوران کوائف فراہم نہ کرنے پر 24 مزید افراد کو بھی گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی -