آج مقبوضہ کشمیر میں پورے گاوں کو آگ لگا دی گئی ،بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے :مشال ملک

آج مقبوضہ کشمیر میں پورے گاوں کو آگ لگا دی گئی ،بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے ...
آج مقبوضہ کشمیر میں پورے گاوں کو آگ لگا دی گئی ،بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے :مشال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ آج مقبوضہ کشمیر میں پورے گاوں کو آگ لگا دی گئی ہے ،بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے ،عالمی برادری بھارت پر پابندی لگائے ۔
اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں عدم تشدد کا دن منا یا جا رہا ہے ،بھارت نے تاریخ میں سب سے زیادہ شدت پسندی کی ،آٹھ لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر مسلط کردی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر مظالم کرنے پر بھارت پر عالمی پابندیاں لگنی چاہئیں ،جب تک آزادی نہ ملے آج کے دن کو کشمیریوں کے نام کیا جائے ۔

مزید :

قومی -