پاکستان میں سارک کانفرنس کا انعقاد ملتوی ہونے پر نیپال نے افسوس کا اظہار کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں سارک سربراہ کانفرنس کا انعقاد ملتوی ہونے پر نیپال نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیپال کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ نومبر میں سارک سربراہ کانفرنس کے لیے ماحول ساز گار نہ ہونے پر افسوس ہے ،سارک کے میز بان پاکستان کو کانفرنس ملتوی کرنے سے آگاہ کردیا گیا ہے ۔نیپالی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک کانفرنس کے انعقاد کے لیے ساز گار ماحول بہت ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ اڑی حملے کاپاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد بھارت نے سارک کانفرنس کو ملتوی کرانے کے لیے سازشیں کی تھی جس کے بعد بنگلہ دیش اور بھوٹان نے سارک کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا اور پھر سارک کانفرنس کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔