پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

  

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 59رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-0سے جیت لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقرررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر278ر نز بنائے جس میں براوو 61رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ سیمول 57اور بریتھ ویٹ 39رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے دو اور محمد عامراور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا جبکہ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔

اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ،پاکستان نے مقرررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر337رنز بنائے جس میں بابر اعظم نے اپنی کیئریئر کی دوسری شاندار سینچری بناتے ہوئے ٹارگٹ میں اہم کردار اداکیا اور 123رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ شعیب ملک بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے چھکوں کی ہیڑک کے ساتھ 90رنز کی انتہائی زبردست اننگ کھیلی لیکن سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے میدان میں اتر کھیل کا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کی طرح زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں ناکام رہے اور صرف 9رنز بنا کر پولین لو ٹ گئے جبکہ پانچویں نمبر پر آنے والے عماد وسیم 11رنز ہی بنانے میں کامیا ب ہوئے اور بولڈ ہو۔اوپننگ پر آئے شرجیل خان 24رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جوزف اورہولڈر نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ نارائن نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں چارلز اور برتھ ویٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن چالز محمد عامر کی گیند پر صرف دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔محمد عامر کے تیز ترین باو¿نسر سے ویسٹ انڈیز کے بلے باز ڈی ایم براوو کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا،گیند سیدھی براوو کے منہ پر جا لگی۔دوسرے بلے باز کے سی براتھ ویٹ 39رنز بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ڈی ایم براوو 61 رنز بنانے کے بعد رن آو¿ٹ ہو گئے۔وہاب ریاض کی گیند پر بلے باز سیمیولز ٹک نہ سکے اور 57رنز کی ایننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔وہاب ریاض سے دوسری وکٹ لیتے ہوئے رامدھن کو 34رنز پر آو¿ٹ کردیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے اور شارجہ کی وکٹ پر بعد میں بلے بازی کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ پہلی کوشش یہی ہو گی کہ اچھا سکور کرنے کی کوشش کریں اور امید بھی ہے کہ بلے باز وکٹ پر ٹھہرنے اور بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -