ترکی میں بغاوت کے الزام پر مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

ترکی میں بغاوت کے الزام پر مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر ...
ترکی میں بغاوت کے الزام پر مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی میں پولیس نے بغاوت کے الزام میں مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے بھائی کوگرفتار کر لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترک پولیس نے فتح اللہ گولن کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے ۔فتح اللہ گولن کے بھائی کو 15جولائی کی ناکام بغاوت کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا ۔
واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں ترک حکومت کے خلاف فوجی بغاوت ہوئی تھی جسے حکومت اور عوام نے مل کر ناکام بنا یا تھا ۔اس بغاوت کا الزام ترکی کے مذہبی رہنما فتح اللہ گولن پر لگا یا گیا تھا اور ترک حکومت نے امریکہ سے فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے بھی درخواست کر رکھی ہے ۔