محرم الحرام کی آمد ،کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

محرم الحرام کی آمد ،کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی ...
محرم الحرام کی آمد ،کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

  

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے بعد سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ہیں اور محرم الحرام کے پیش نظر دفعہ144 نافذ کر کے 13 اکتوبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ساتھ کر لے چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ’’نیو نیوز ‘‘کے مطابق کوئٹہ میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کر دیئے گئے ہیں ، ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد کے جانیوالے راستوں پر ایف سی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیاہے ۔صوبائی محکمہ داخلہ نے کوئٹہ میں فوری طور پر دفعہ144 نافذ کر کے 13 اکتوبر تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزید :

کوئٹہ -