اس وقت افغانستان کا جھکاﺅہندوستان کی طرف ہے ، پریشانی کی بات نہیں، چین پاکستان کیساتھ ہے: معین الدین حیدر
لاہور (آن لائن)سابق گورنر سندھ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ دنیا میں دوست اور دشمن بنتے رہتے ہیں ہم بھی افغانستان کے مشکل وقت میں کام آتے تھے دراصل گلوبل لیول پر اس قسم کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے مختلف ممالک کے گروپس اپنے اپنے مفادات کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اس وقت افغانستان کا جھکاﺅہندوسستان اور ایران کی طرف ہے اس میں کوئی پریشانی کی بات نہیں ہمارے ساتھ چین ہے ہم روس سے تعلقات میں بھی بہتری لارہے ہیں اور ہم بھی بین الاقوامی تعلقات کو متوازن کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جو مرضی کرلے سی پیک منصوبہ بن کررہے گا۔ جنرل شریف کے جانے سے یا نئے آرمی چیف کے آنے سے پیک میں تعطیل پیدا ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ منصوبہ پاک فوج کا نہیں حکومت پاکستان کا ہے پاک فوج سی پیک کو سکیورٹی فراہم کررہی ہے پاکستان کا آنے والا کل ہر لحاظ سے بہت بہتر ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں ملک دشمنوں کی پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عدم استحکام کی سازشیں ناکام ہونگی بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان اہل کشمیر کے ایمان کا حصہ ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک دراصل تحریک تکمیل ہے بھارتی حکمران ات تحریک کا راستہ نہیں روک سکتے۔