بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا،نہ ہی کسی کی زمین کا بھوکا ہے:نریندرمودی
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہاہے کہ بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے اور پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کسی کی زمین پکڑنے کے لیے بھوکا بھی نہیں ہے لیکن انڈیا کے فوجیوں نے ملک اور دوسروں کے مفادات کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
اقوام متحدہ نے بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ بے نقاب کر دیا،پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق اتوار کو دہلی میں ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دو عالمی جنگوں میں (جس میں ہندوستان کا براہ راست کوئی لینا دینا نہیں تھا) ڈیڑھ لاکھ بھارتی فوجیوں نے اپنی زندگی کی قربانی دی تھی.انھوں نے کہا کہ بیرون ملک رہنے والے بھارتی نژاد لوگ بھی سیاست یا پھر غیر ملکی زمین پر قبضہ میں شامل نہیں ہوتے بلکہ دیگر کمیونٹیز کے ساتھ مل جل کر رہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ پانی کی طرح ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہتے ہیں۔
مودی نے کہا کہ کئی قربانیوں کے باوجود دنیا نے بھارت کی اہمیت کو نہیں سمجھا ہے اس لیے وہ جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو انڈین فوجیوں کے لیے بنائی گئی یادگاروں پر جانا نہیں بھولتے۔