مصر کے عمر عبدالمجید نے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کیے

مصر کے عمر عبدالمجید نے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنرل راحیل شریف ...
مصر کے عمر عبدالمجید نے انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، جنرل راحیل شریف نے انعامات تقسیم کیے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ مصر کے کھلاڑی عمر عبدالمجید نے جیت لی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں مصر کے کھلاڑی عمر عبدالمجید نے ملائیشیا کے ایون یوئین کو ہرایا۔ ان کی جیت کا سکور 8-11، 5-11 اور 4-11 رہا۔ واضح رہے کہ مصر کے عمر عبدالمجید نے سیمی فائنل میچ میں پاکستان کے طیب کو  3-0 سے ہرایا تھا ۔ چیمپیئن شپ کے فائنل کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ  چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ کی انعامی رقم 25 ہزر ڈالر (تقریباً 25 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ) تھی۔

مزید :

کھیل -