ایم کیو ایم کنوینر کا فیصلہ کرنے کا اختیار سپیکر کو نہیں بلکہ الطاف حسین کو ہے: متحدہ لندن
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سینئر ارکان محمد اشفاق، واسع جلیل، مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم علی رضا نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور الیکشن کمیشن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کنوینر کون ہے اس کا فیصلہ کرنے کا اختیار سپیکر یا الیکشن کمیشن کو نہیں بلکہ ایم کیو ایم کے بانی قائد کو ہے۔
لندن سے جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو رابطہ کمیٹی نے بانی قائد الطاف حسین کی توثیق کے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کیا تھا اور پارٹی آئین کے مطابق پارلیمانی لیڈر یا سینئر ڈپٹی کنوینر پارٹی کے قائد یا کنوینر کو خارج کرنے یا تبدیل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ ایاز صادق جواب دیں کہ جب میاں نواز شریف کو جلاوطن کیا گیا تو کیا انہوں نے کسی اور کو مسلم لیگ ن کا سربراہ مان لیا تھا؟۔
ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا سربراہ تسلیم کرتے ہیں: سردار ایاز صادق
انہوں نے کہا کہ ایاز صادق ایم کیو ایم کے آئین کی بات کر رہے ہیں تو پارٹی آئین کے مطابق الطاف حسین ہی پارٹی کے تاحیات سربراہ ہیں اور پارٹی نے انہیں ہی یہ استحقاق دیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور قائد کی حیثیت سے پارٹی کے فیصلے کی توثیق کرسکتے ہیں یا اسے رد کرسکتے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی کو یہ حق نہیں کہ وہ اس بات کا فیصلہ کریں کہ کون ایم کیو ایم کا سربراہ ہے اور کون نہیں ہے۔
FarooqSattar was given responsibility on Nat'l Assembly Parlíamentary Ldr was given by #MQM F&L #AltafHussain's consent. It's no more now pic.twitter.com/c9SjI8xGwU
— Wasay Jalil (@WasayJalil) October 2, 2016