محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ،یکم محرم تین اور یوم عاشور 12اکتوبر کو ہوگا

محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ،یکم محرم تین اور یوم عاشور 12اکتوبر کو ہوگا
محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا ،یکم محرم تین اور یوم عاشور 12اکتوبر کو ہوگا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کا چاند نظر آ گیاہے ،یکم محرم تین اکتوبر کو ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہواجس دوران شہادتیں موصول ہونے پر چاند کا حتمی اعلان کیا گیا ۔مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آ گیاہے اور یکم محرم تین اکتوبر کو ہو گی جبکہ 12اکتوبر کو یوم عاشور ہو گا ۔ اس سے قبل مفتی منیب الرحمان کا کہناتھا کہ محرم الحرام کا مہینہ تمام امت مسلمہ کے لئے انتہائی اہم مہینہ ہے،مسلمان اہل بیت کی قربانیوں کو کبھی بھی بھلا نہیں سکتے۔

مزید :

ماحولیات -اہم خبریں -