خان صاحب آپ کو سیاسی دوستوں کی ضرورت ہے ،ہم پاناما پر ساتھ ہیں متفقہ فیصلہ ہوا تو سڑکوں پر جانے کیلئے تیار ہیں:مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ خان صاحب آپ کو سیاسی دوستوں کی ضرورت ہے ،ہم پاناما پر ساتھ ہیں متفقہ فیصلہ ہوا تو سڑکوں پر جانے کیلئے تیار ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پر انحصاف کر نا چھوڑ دیں ،آپ کو سیاسی دوستوں کی ضرورت ہے ،آپ جلسہ کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن حاصل کیا ہوا ،بہتر تھا کہ تمام جماعتوں کو ملاکرحکومت کےخلاف اقدام اٹھاتے،ہم پاناما پر ساتھ ہیں، متفقہ فیصلہ ہوا توسڑکوں پر جانے کو تیار ہیں۔ان کا کہناتھا کہ گھروں کے سامنے مظاہروں کا راستہ ن لیگ نے دکھایا،عمران خان قومی لیڈر اور ایک پارٹی کے سربراہ ہیں۔
مولا بخش چانڈیو کاکہناتھا کہ ہماری پالیسی تقسیم کرنے کی نہیں ملانے کی ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ نوجوان قیادت بلاول بھٹو زرداری ہیں، پیپلز پارٹی میں نوجوانوں،خواتین،اقلیتیوں کو اہمیت دے رہے ہیں۔