پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کا ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریو سے ملاقات کی ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے ہائی مارک مشقوں کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ دونوں سربراہان نے آپریشنل تیاریوں کامعائنہ اورتربیتی معیار کا جائزہ لیا جبکہ پاک بحریہ کے سربراہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے کومبیٹ کریو سے ملاقات بھی کی ۔ سربراہ پاک بحریہ نے ذمے داریاں احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا اور پاک فضائیہ اور بحریہ کے باہمی تعاون کو مثالی قراردیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہم آہنگی کے ساتھ وطن کے دفاع میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔