دولہے نے عمومی طور پر شادی کے بعد کیا جانے والا ’کام‘شادی کی تقریب میں ہی کر دیا،شرکاءکی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
انقرہ (نیوز ڈیسک) عمومی طور پر میاں بیوی میں شادی کے بعد جھگڑے ہونا معمول کی بات ہوتی ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دولہا میاں اپنی شادی کو 15 منٹ بھی برداشت نہ کر پائے اور تقریب کے دوران مہمانوں کی موجودگی میں ہی دلہن پر برس پڑے اور کیک کھلاتے ہوئے بیچاری کا ہاتھ جھٹک دیا۔
تفصیلات کے مطابق ترکی میں جاری ایک تقریب کے دوران نکاح کی تقریب مکمل ہونے کے بعد نئے نویلے جوڑے نے مل کر اپنی شادی کا کیک کاٹا۔ اس دوران دولہا نے اپنی شریک حیات کا منہ میٹھا کرایا اور جب دلہن کی جانب سے منہ میٹھا کرانے کا وقت آیا تو اس نے اپنے شوہر کے ساتھ ہلکا پھلکا مذاق کرنے کا سوچا اور اسے فوری طور پر کیک نہیں کھلایا بلکہ ایک دفعہ کیک شوہر نامدار کے منہ کے قریب لے جا کر اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا اور کئی بار یہی عمل دہرایا۔ بیوی کی جانب سے یہ حرکت دولہا کو پسند نہ آئی اور فوری رد عمل دیتے ہوئے سخت غصے میں اپنی بیوی کے ہاتھ کو جھٹک کر کیک نیچے گرادیا۔