آئی جی سندھ نے محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں

آئی جی سندھ نے محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات ...
آئی جی سندھ نے محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی اور ہر ممکن حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پولیس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کو صوبائی سطح پر یقینی بناتے ہوئے تمام اہم اور حساس علاقوں میں پیٹرولنگ, پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کو انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے ، رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں وانٹیلی جینس ایجنسیوں سے بھی تمام تر روابط کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے تاکہ معلومات کی شیئرنگ کی بدولت ہرممکن انسدادی اقدامات بروقت کیے جاسکیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے یہ ہدایات محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے جاری کیں۔ دوسری طرف اے آئی جی آپریشنز سندھ شیراز نذیر نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق یکم تا دس محرم سندھ بھر میں 12693 مجالس مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی ،جبکہ برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں اور تعزیہ جلوسوں کی تعداد باالترتیب 4152 اور1351ہے۔ صوبے بھر میں امام بارگاہوں کی تعداد مجموعی طور پر 1765 ہے جنہیں انتہائی حساس اور نارمل درجہ بندیوں میں تقسیم کرکے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کویقینی بنایا جائے گا۔

مزید :

کراچی -