مودی ہوش کے ناخن لے ،جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا وہاں کارروائی کا بغیر کسی ثبوت کے الزام لگارہاہے: سینیٹر شاہی سید

مودی ہوش کے ناخن لے ،جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا وہاں کارروائی کا بغیر کسی ...
مودی ہوش کے ناخن لے ،جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا وہاں کارروائی کا بغیر کسی ثبوت کے الزام لگارہاہے: سینیٹر شاہی سید

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ بھارت بغیر ثبوت کے الزام تراشی نہ کرے، جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا بھارت نے وہاں کارروائی کا بغیر کسی ثبوت کے الزام لگادیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام"نیا پاکستان " میں گفتگو  کرتے ہوئے سینیٹر شاہی سیدکا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلا یا جانا خوش آئند ہے ،سب کو ملک کے معاملے پر اکٹھا ہونا ہوگا۔پاناما لیکس اورتمام دوسرے معاملے اب بعد میں ، پہلے ملک کا معاملہ ضروری ہے۔انتہا پسند مودی کو بد قسمتی سے عوام نے پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہے۔صرف بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا معاملہ ہے ،مودی ہوش کے ناخن لےاور بغیر ثبوت کے الزام تراشی نہ کرے، جہاں پرندہ پر نہیں مار سکتا بھارت نے وہاں کارروائی کا بغیر کسی ثبوت کے الزام لگادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی مفادات اور جان و مال پاکستان پر قربان کرنے کے لئے تیار ہیں،ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔

مزید :

اسلام آباد -