رینجرز کی کارروائیاں ، کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،بفرزون سے مشکوک شخص زیر حراست ، نامعلوم مقام پر منتقل

رینجرز کی کارروائیاں ، کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم ...
رینجرز کی کارروائیاں ، کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار،بفرزون سے مشکوک شخص زیر حراست ، نامعلوم مقام پر منتقل

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے 30 ستمبر کو کورنگی کاز وے پر پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ایک ملزم عبدالمالک عرف بنگالی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عبدالمالک عرف بنگالی نے 30 ستمبر کو کازوے پر فائرنگ کر کے پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا تھا جبکہ دوسرے مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق رینجرز نے بفرزون کے علاقے کے بی آر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

مزید :

کراچی -