کشمیر پر نئی قومی پالیسی بنتی جارہی ہے،تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شریک ہوں :سینیٹر سرتاج عزیز

کشمیر پر نئی قومی پالیسی بنتی جارہی ہے،تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کی زیر ...
کشمیر پر نئی قومی پالیسی بنتی جارہی ہے،تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شریک ہوں :سینیٹر سرتاج عزیز

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سینیٹر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے بعد کشمیر پر نئی قومی پالیسی بنتی جارہی ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شریک ہو نا چاہئے ،مسئلہ کشمیر کے حل تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنا مشکل ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کشمیر یوں کی تیسری نسل تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے، ہم نے بھارت پر واضح کیا تھا کہ جب تک کشمیر مسئلے کا حل نہیں ہوتا ہے اس طرح کے واقعات ایل او سی سمیت دیگر مقامات پر ہوتے رہیں گے، مسئلہ کشمیر کے حل تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنا مشکل ہے، بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایل او سی پر حالات معمول پر لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماؤں کے ہونے والے اجلاس کے 2 مقاصد ہیں،ایک اب تک اس ایشو کے حل کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، دوسرا ہم اس اجلاس سے دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں کشمیر کے مسئلے پر متفق ہیں، اس لئے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شریک ہونا چاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -