بھارتی عوام کو جنگ کا نہیں بلکہ اس ایک چیز کا خوف ہے جس کی وجہ سے واہگہ پر پریڈ دیکھنے نہیں آتے، انڈین اخبار نے پاکستانی عوام پر ایسا ’شرمناک ‘ الزام عائد کردیا کہ جان کر آپ کو بھی ’شیطان‘ یاد آجائے گا

بھارتی عوام کو جنگ کا نہیں بلکہ اس ایک چیز کا خوف ہے جس کی وجہ سے واہگہ پر پریڈ ...
بھارتی عوام کو جنگ کا نہیں بلکہ اس ایک چیز کا خوف ہے جس کی وجہ سے واہگہ پر پریڈ دیکھنے نہیں آتے، انڈین اخبار نے پاکستانی عوام پر ایسا ’شرمناک ‘ الزام عائد کردیا کہ جان کر آپ کو بھی ’شیطان‘ یاد آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

امر تسر (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ان دنوں حالات سخت کشیدہ ہیں جبکہ انڈین میڈیا اس کشیدگی کو نت نئی بونگیاں مار کر مزید ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ماحول میں ایک بھارتی اخبار نے واہگہ بارڈر پر پریڈ میں عوام کے شریک نہ ہونے کی ایک ایسی وجہ بیان کردی ہے کہ جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ اخبار کو ”21 توپوں کی سلامی“ دی جائے۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کے بعد حکومت نے پنجاب کے 10 کلومیٹر کے علاقے کو خالی کرانا شروع کردیا ہے جبکہ بھارتی عوام کو واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ میں شرکت سے بھی روک دیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے کوئی پابندی نہیں ہے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ پریڈ میں شریک ہورہے ہیں۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی جانب سے 29 ستمبر سے لگائی گئی پابندی اتوار کے روز اٹھائی گئی اور بڑی ہی مختصر تعداد میں عوام کو پریڈ دیکھنے کی اجازت دی گئی۔
جب بھارتی عوام پریڈ دیکھنے کیلئے آئے تو پاکستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی جس کے سبب نئی دلی ہل کر رہ گیا۔ بھارتی اخبار نے انتہائی شرمناک دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے بھارت مخالف نعرے لگانے کے علاوہ بارڈر کے دوسری جانب پتھر بھی پھینکے گئے جس کی تصدیق بارڈر سکیورٹی فورس کے نامعلوم ذرائع نے بھی کی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کا یہ دعویٰ سن کر یہی تاثر ملتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام جنگ کی خواہش نہیں رکھتے لیکن انڈین میڈیا خون کا پیاسا ہے اور کسی بھی صورت جنگ کرانا چاہتا ہے اور اپنے اس مقصد کے حصول کیلئے انہیں کسی بھی اخلاقی حدود سے گرنا پڑے وہ اس کیلئے ہر طرح سے تیار ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے متعدد قومی ٹی وی چینلز نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب کو براہ راست نشر کیا اور اگر اس قسم کی کوئی حرکت کی گئی ہوتی تو وہ واضح طور پر دیکھی جاسکتی تھی لیکن شاید پاکستانی عوام کو کم نظر آتا ہے یا انڈین اخبار کی نظریں بہت تیز ہیں جس نے پاکستان کی جانب سے آنے والے پتھروں کو دیکھ لیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -