کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے 31افراد گرفتار،لاکھوں روپے کی نقدی برآمد

کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے 31افراد گرفتار،لاکھوں روپے کی نقدی برآمد
کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والے 31افراد گرفتار،لاکھوں روپے کی نقدی برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چھاپہ مار کر کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے والوں کو گرفتار کر لیاجبکہ ان کے قبضے سے موبائل فون، وی فون، کمپیوٹرز اور نقدی برآمد کرلی گئی  ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوا کھیلنے والوں نے اسلام آباد میں مکان کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ کرکٹ میچوں پر جوا کھیلتے تھے۔جوا کھیلنے والے اڈے کے مالک اور اس کے 31ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس نے تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی سمیت کرکٹ جوئے میں استعمال ہونے والے موبائل فونز، وی فونز اور کمپیوٹرز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -