بھارت، مسافر بس گہری کھائی  میں گر گئی، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

بھارت، مسافر بس گہری کھائی  میں گر گئی، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی
بھارت، مسافر بس گہری کھائی  میں گر گئی، 2 افراد ہلاک، 6 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آن لائن) بھارت میں ایک بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 2افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس مشکل موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔