اقوام متحدہ کو تباہی سے دوچار نہ کیا جائے ، جرمن چانسلر کا ٹرمپ کو انتباہ
باویریا(آئی این پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے۷ امریکی صدر کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے کو تباہ نہ کیا جائے،نئی چیز بنائے بغیر موجود چیز کو تباہ کرنا ایک انتہائی خطرناک بات ہے،ٹرمپ مسائل کے حال میں ویژن سے قاصر ہیں، انفرادیت پسند ہیں،سوچ محدود ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کو "تباہ" نہ کریں۔ باویریا میں علاقائی انتخابی مہم کے دوران میرکل کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتی ہوں کہ کوئی نئی چیز بنائے بغیر موجود چیز کو تباہ کرنا ایک انتہائی خطرناک بات ہے"۔سابق امریکی صدر باراک اوباما کی قریبی حلیف میرکل اس خیال کا اظہار کیا کہ دنیا کے بہت سے بحرانات کا حل تکثیریت میں ہے۔جرمن چانسلر نے کہا کہ ٹرمپ مسائل کے حل میں ایسے وژن سے قاصر رہتے ہیں جو سب کو راضی کر دے ،،، لہذا وہ ہر بین الاقوامی بات چیت میں خود کو اکیلے کامیابی کے روپ میں دیکھتے ہیں۔گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے خطاب میں ٹرمپ نے باور کرایا تھا کہ "وہ عالمگیریت کے نظریے کو مسترد کرتے ہیں اور وطن پرستی کے موقف کو اپناتے ہیں"۔امریکی صدر نے "عالمی حکمرانی" کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ استبداد کا شکار ہے۔ ٹرمپ نے ذمے دار اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کے خلاف برسرِ جنگ ہوں۔انگیلا میرکل ٹرمپ کا سامنا کرنے والے کیمپ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس کے ساتھ کھڑی ہیں۔ گوتیریس نے ٹرمپ کے خطاب سے قبل خبردار کیا تھا کہ "ورلڈ آرڈر کا عالمی نظام آج انارکی میں اضافہ کر رہا ہے"