اتر پردیش میں خراب بس کو دھکا لگانے والوں کو ٹرک نے کچل دیا، 6مسافر ، 2زخمی
لکھنو(آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں خراب بس کو دھکا لگانے والے مسافروں کو ٹرک نے کچل دیا، 6مسافر ہلاک جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ بھارتی رائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بستی کے چھاونی علاقے میں پیر کی صبح سڑک حادثہ میں 6مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ضلع بستی کے سرکاری اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ریاستی ٹرانسپورٹ کی پریاگ ڈپو کی بس چھاؤنی علاقے این ایچ28پر خراب ہوگئی۔ اس کے بعد بس ڈرائیور نے مسافروں کو دھکا لگانے کیلئے کہا۔8مسافروں نے اتر کر بس کو ڈھکیلنا شروع کیا ہی تھا کہ تیز رفتار ٹرک انہیں روندتا ہوا چلا گیا۔حادثے میں 6مسافروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور 2شدید زخمی ہوگئے جنہیں ضلع اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔