بل گیٹس کی اہلیہ خواتین کی ترقی کیلئے میدان عمل میں کود پڑیں

بل گیٹس کی اہلیہ خواتین کی ترقی کیلئے میدان عمل میں کود پڑیں

  

واشنگٹن(آئی این پی)مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس کے بعد سائنسی شعبے میں خواتین کی ترقی کے لئے اہلیہ میلنڈا گیٹس بھی میدان عمل میں کود پڑیں، سائنسی شعبہ میں خواتین کے کردار کو بام عروج پر پہنچایا جائے گا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک طویل عرصے سے اس بات پر بحث جاری ہے کہ سائنس کے شعبے میں خواتین کی تعداد کم کیوں ہے؟ اس شعبے میں مہارت رکھنے والی خواتین یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ کون سے عوامل ہیں جن کی وجہ سے خواتین سائنس سے دور ہیں۔مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈا گیٹس اس بارے میں کہتی ہیں کہ خواتین کے معاملے میں یہ شعبہ دقیانوسیت کا شکار ہے، اس شعبے میں خواتین کو عموما خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔

میلنڈا گیٹس بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن کی بانی ہیں جو دنیا بھر میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔وہ خود کمپیوٹر سائنس، معاشیات اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں جبکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ مائیکرو سافٹ کمپنی میں ایک دہائی تک کام کیا ہے۔ایک انٹرویو میں میلنڈا نے بتایا کہ انہوں نے وکالت اور طب کے شعبے میں بے تحاشہ خواتین کو دیکھا ہے، لیکن ایس ٹی ای ایم یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینیئرنگ اور میتھامیٹکس کے شعبوں میں صورتحال مختلف ہے

مزید :

عالمی منظر -