کینیڈا ،میکسیکواور امریکہ کے درمیان آزاد تجارت کامعاہدہ

کینیڈا ،میکسیکواور امریکہ کے درمیان آزاد تجارت کامعاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوٹاوہ/واشنگٹن(آئی این پی)کینیڈا ،میکسیکواور امریکہ مابین نیا آزاد تجارتی معاہدہ پر اتفاق کیا گیا،نیا معاہدہ نافٹا کی جگہ لے گا،نئے معاہدے کو یو ایس ایم سی اے کا نام دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیا معاہدہ 'نافٹا' کی جگہ لے گا جو امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ ہے۔ 'نافٹا' 1994 میں طے پایا تھا جس میں شامل تینوں ممالک کے مابین تجارت کا سالانہ حجم 12کھرب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔امریکہ اور کینیڈا نے آزاد تجارت کے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو دونوں ملکوں اور میکسیکو کے مابین موجود 'نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ(نافٹا)کی جگہ لے گا۔معاہدے پر اتفاقِ رائے کااعلان امریکی اور کینیڈین حکام نے اتوار کی شب کیا۔ امریکی حکام نے معاہدے پر اتفاقِ رائے کے لیے اتوار کی نصف شب کی ڈیڈلائن مقرر کی تھی اور خبردار کیا تھا کہ اگر ڈیڈلائن سے قبل کینیڈا نے معاہدے پر اتفاق نہ کیا تو امریکہ اس کے بغیر ہی میکسیکو کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردے گا۔

Back to Conversion Tool

مزید :

عالمی منظر -