بھارت میں نیرو مودی کی 637کروڑ روپے کی جائداد ضبط

بھارت میں نیرو مودی کی 637کروڑ روپے کی جائداد ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے انتہائی مطلوب بزنس مین نیرو مودی کی نیو یارک، لندن،سنگاپور اورممبئی میں 637کروڑ روپے کی جائداد ضبط کر لی گئی، یہ تمام جائداد نیرو مودی نے گھپلے کی رقم سے خریدی تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ساڑھے 13ہزار کروڑ روپے کے گھپلے کے الزام میں مطلوب نیرو مودی اور اس کے قریبی رشتے داروں کی امریکہ کے نیویارک ، لندن ، سنگا پور اور ممبئی میں ای ڈی کے مطابق637کروڑ روپے کی جائدادیں ضبط کی گئی ہیں۔نیرو مودی میہل چوکسی کا بھانجا ہے۔ مامو بھانجے پر پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ دھوکہ دہی کا الزام ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی الزام ہے کہ بینک کی رقم سے جو کالا دھن نیرو مودی اور ان کے رشتے داروں نے کمایا اس سے ملک اور بیرون ملک جائدادیں خریدی گئیں یہاں تک کہ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد بھی پراپرٹی کی خریداری کا سلسلہ جاری تھا۔یہ غیر منقولہ جائدادیں 2017 میں خریدی گئی تھیں جسے گھپلے کے رقم سے خریدنے کا شبہ ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی)نے 5مختلف رپورٹیں جاری کیں،یہ گزشتہ کئی دنوں سے غیر ملکی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں تھی

مزید :

عالمی منظر -