چین،تجارتی کشیدگی کے باعث سونے کی درآمد میں کمی

چین،تجارتی کشیدگی کے باعث سونے کی درآمد میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہانگ کانگ(آئی این پی/شِنہوا) ہانگ کانگ نے کہا ہے کہ اگست کے دوران چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد میں29 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے باعث حکومت کی جانب سے بینکوں کے لیے سونے کے درآمدی کوٹے میں کمی ہے۔محکمہ اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران چین نے ہانگ کانگ کے راستے31.857 ٹن سونا درآمد کیا جو کہ اسی راستے سونے کی جولائی کی درآمد 44.857 ٹن سے29 فیصد رواں سال کے کسی بھی ماہ کی کم ترین درآمد ہے۔انھوں نے کہا کہ چین کی اگست کے دوران ہانگ کانگ کے راستے سونے کی مجموعی درآمد 34.22 ٹن رہی جو جولائی کی اسی راستے درآمد48.635 ٹن سے30 فیصد کم ہے۔

یاد رہے کہ چین میں3 غیر ملکی بینکوں سمیت صرف 13 بینکوں کو سونے کی درآمد کی اجازت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -