بیوی کے چیٹنگ سے منع کرنے پرشوہر نے خودکشی کر لی
حیدرآباد(آئی این پی)بھارت میں واٹس ایپ پر چیٹنگ سے منع کرنے پر شوہر نے خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سکندر آباد کے ماریڈ پلی کے نوجوان کی اہلیہ نے اسے واٹس ایپ پر چیٹنگ کرنے سے منع کیا تو اس نے پھانسی لگا کر جان دیدی۔ شوہر اپنی گرل فرینڈ سے واٹس ایپ پر چیٹنگ کیا کرتا تھا۔اس کی موت کی خبر جب گرل فرینڈ کو ہوئی تو اس نے بھی خود کشی کرلی۔پولیس کے مطابق 27سالہ شیور کمار کی بیوی نے چیٹنگ کے مسئلے پر اسے کافی برا بھلا کہا اور خاندان کے بزرگوں سے شکایت کی دھمکی دی ۔ شیو کمار اپنی 19سالہ گرل فرینڈ وینیلا سے چیٹنگ کیا کرتا تھا جو اس کے بچپن کی دوست تھی۔
بیوی کی دھمکی اور طعن و تشنع سے پہلے ہی وہ دل برداشتہ تھا ،گزشتہ روز جب اہلیہ پڑوسی کے گھر اسے لے گئی تاکہ وہ اسے سمجھا سکیں تو وہ اور ناراض ہوگیا جس کے بعد اس نے گلے میں پھندہ لگاکر خود کشی کرلی