اوپو نے نیا F9اسٹاری پرپل اسمارٹ فون کا خوبصورت کمرشل متعارف کرادیا

اوپو نے نیا F9اسٹاری پرپل اسمارٹ فون کا خوبصورت کمرشل متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) نے اپنے نئے F9اسٹاری پرپل کا نیا ٹی وی کمرشل لاہور کے مقامی مال میں نمائش کے لئے پیش کردیا۔ اوپو کے نئے ٹی وی کمرشل کے اسٹارز میں ماورا حسین اور نبیل زبیری نے نیا F9اسٹاری پرپل اسمارٹ فون متعارف کرایا، اس خوبصورت کمرشل سے ان کے لائف اسٹائل اور بہتر اسٹائلش شخصیات کا اظہار ہوتا ہے۔ اس موقع پر مال میں نئے ٹی وی کمرشل نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی اور لوگوں نے اسے انتہائی دلچسپی سے ملاحظہ کیا۔ اس پروگرام کی میزبانی ٹی وی ہوسٹ زویا طلحہ نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے حاضرین کو محظوظ کرکے کی۔ اس چکا چوند تقریب میں میڈیا کے شخصیات کے ساتھ اہم فیشن شخصیات اور بلاگرز نے بھی شرکت کی۔ اوپو F9کی پروڈکٹ ایمبسڈر کے طور پر منتخب ماورا حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سے ان کی شخصیت اور لائف اسٹائل سے یہ مطابقت رکھتا ہے اور کس طرح سے نوجوان اس کے پرلطف اور باسہولت استعمال سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔ ٹی وی کمرشل متعارف کرانے کے بعد اوپو کی جانب سے ماورا کی 26 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک پیش کرنے پر وہ حیران رہ گئیں اور وہ اپنے پرستاروں سے مل کر بہت خوش ہوئیں۔

نئے گلیمرس ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ آذربائیجان باکو میں کی گئی۔ یہ کمرشل دونوں اسٹارز کے دلچسپ مزاج کے ساتھ رومانس، خوبصورتی اور کرشمہ سازی کا امتزاج رکھتا ہے۔

اس موقع پر اوپو پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر علی کاکوی نے کہا، "سیلفی ایکسپرٹ اوپو اسمارٹ فون انڈسٹری میں جدید ترین ٹیکنالوجی، دلچسپ فیچرز اور پرکشش مہمات کے ساتھ ہمیشہ سے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا رہا ہے۔ نیا F9اسٹاری پرپل اسمارٹ فون کی دنیا میں ایک نیا اسٹار ہے جو مختلف اقسام کے صارفین کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ نوجوانوں کے اسمارٹ فون برانڈ کے طور پر اوپو نے ماورا حسین کے ساتھ اشتراک کیا ہے جو اس پروڈکٹ پر بہترین انداز سے پوری اترتی ہیں اور کسی دوسرے کے مقابلے میں ان کی شخصیت اس پر پوری طرح مطابقت رکھتی ہے۔ "

علی کاکوی نے فون کے اہم فیچرز اور ٹی وی کمرشل کی اسٹوری لائن کو مختصرا اجاگر کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیا اوپو F9اسٹاری پرپل 2 اکتوبر سے مارکیٹ میں 39 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

مزید :

کامرس -