ہنڈا پاکستان نے مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ایئربیگ انفلیٹرمفت تبدیل کرنے کی پیشکش کردی

ہنڈا پاکستان نے مخصوص ماڈلز کیلئے ٹکاٹا فرنٹ ایئربیگ انفلیٹرمفت تبدیل کرنے ...

  

لاہور (پ ر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے ہنڈا گاڑیوں کی اس رینج کا اعلان کردیا جن میں ٹکاٹا فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے کسٹمرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کو فوری طور پر بااختیار ڈیلر شپس کے ذریعے فرنٹ ایئربیگ انفلیٹر تبدیل کرنے کی پُر زور تاکید کی ہے۔ مخصوص ماڈلز کی گاڑیوں میں لگائے گئے ٹکاٹا فرنٹ ایئر بیگ انفلیٹر میں کھلنے کے دوران خرابی کے امکانات ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں کار سواروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اسی لئے کمپنی اپنے کسٹمرز کو ایئر بیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کرانے کی پیشکش کر رہی ہے۔ کسٹمرز ایئربیگ انفلیٹرز کی تبدیلی اور چیک اپ کیلئے اپنی قریبی بااختیار ہنڈا ڈیلر شپ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

گاڑیوں کے متاثرہ ماڈلز میں 2006 سے 2012 تک کی ہنڈا سوک اورئیل (ریبورن)، 2008 سے 2011 تک کی ہنڈاسی آر وی اور 2004سے 2012تک کی ہنڈاایکارڈ گاڑیاں شامل ہیں۔

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ متاثرہ کار مالکان کو ایس ایم ایس اور براہ راست نوٹیفکیشن لیٹرز کے ذریعے پہلے ہی آگاہ کر چکی ہے کہ وہ اپوائنٹ منٹ کیلئے فوری طور پر ملک بھر میں کسی بھی بااختیار ہنڈا ڈیلر شپ سے رابطہ کریں یا متاثرہ پارٹس کی مفت تبدیلی کیلئے کسٹمر کیئر سے 0300-8402509 پر رابطہ کریں۔ اس مہم کے تحت متاثرہ ایئربیگ انفلیٹر بالکل مفت تبدیل کئے جائیں گے اور اس کیلئے صرف ایک گھنٹے کا وقت درکار ہوگا۔

مزید :

کامرس -