رضوانہ آصف اسلام آباد ویمن چیمبرکی بلامقابلہ صدر منتخب

رضوانہ آصف اسلام آباد ویمن چیمبرکی بلامقابلہ صدر منتخب

  

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت رضوانہ آصف کو اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخاب میں بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ ویمن چیمبر کے اعلامیہ کے مطابق ناصرہ علی کو اول نائب صدر اور نیلم نایاب کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور اصلاح کنول شازب اورتین ممبران صوبائی اسمبلی عابدہ راجہ، صابرینہ جاوید اور شمیم آفتاب بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے سے ہی ملک و قوم کی بنیادیں مستحکم ہو تی ہیں اور آنے والی نسلیں ترقی کرتی ہیں، خواتین کمزور ہوں تو معاشرہ کمزور جبکہ بااختیار خواتین سے معاشرہ مضبوط بنیادوں پر استور ہوکر ترقی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی طور پر مستحکم خواتین خاندان کی صحت، تعلیم، آمدنی، پیداواراور معاشرہ میں مثبت رجحانات کا سبب بنتی ہیں جبکہ اسکے بغیر غربت میں کمی کے منصوبے دھرے رہتے ہیں اسی لئے حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرے اور معنیٰ خیز اقدامات کرے۔

رضوانہ آصف نے کہا کہ حکومت کی خواتین کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوششیں لائق تحسین ہیں تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، خواتین کو معیشت کے رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں یکساں مواقع دینے سے قوم انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکے گی اور ملک کی سماجی و معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔صرف تعلیم یافتہ اور با اختیار خواتین ملک کی ترقی اور اقتصادی بحالی میں فعال کردار ادا کر سکتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ تاجر خواتین کی جانب سے اعتماد کی لئے شکر گزار ہیں اور وہ خواتین کی بلا امتیازاور ہر ممکن خدمت کریں گی۔

mrt/hil/mrb/riz 1340

Back to Conversion Tool

مزید :

کامرس -