ایف پی سی سی آئی کی تاجر برادری کو ہراساں کر نے کی مذمت

ایف پی سی سی آئی کی تاجر برادری کو ہراساں کر نے کی مذمت

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے سنیئر نائب صدرسیدمظہر علی نا صر نے تاجر برادری کو ہراساں کر نے کی مذمت کر تے ہو ئے کہاکہ اس سے حقیقی ٹیکس ادا کرنے والوں میں بے چینی پیدا ہو ئی ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے سنیئر نائب صدر مظہرعلی نا صر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ با وجو د اس حقیقت کے تا جر برادری نے حکومت کے 2017-18کے اثا ثے ظاہر کرنے کے اسکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے ہیں ۔

دوباررہ اثا ثو ں کے بارے میں پو چھ کچھ نا قابل قبو ل ہے اور اسکیم کی پا لیسی کے بھی خلاف ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت تاجر برادری کے ظاہر کر دہ اثا ثے چیک کر لیتی تو اس اقدام کی ضرورت نہیں پڑی ۔انہوں نے کہاکہ اس اقدا م سے ٹیکس ادا کرنے والو ں کی حوصلہ شکنی ہو ئی ہے اور وہ شا ید آئند ہ اس قسم کی کی اسکیم کے تحت اثا ثے ظاہر نہ کر یں اس اقدام سے جہا ں حکومت اور تا جر برادری کے درمیان عد م اعتماد پیدا ہو گا وہاں حکومت کی ٹیکس نیٹ بڑھانے کی اسکیم کو بھی دھچکا لگے گا۔ مظہر علی نا صر نے حکومت کی اس اسکیم کے حوالے سے کہاکہ لو گو ں سے یہ نہیں پو چھا جائیگا کہ اس پراپرٹی کیلئے پیسا کہاں سے آیا ۔ انہوں نے وزیر خزانہ سے اپیل کی ہے کہ FBRاور FIAکو اس اقدام سے روکا جا ئے۔

مزید :

کامرس -