ہری پور چیمبر کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے حاجی عطاء الرحمن بلامقابلہ صدر منتخب

ہری پور چیمبر کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے حاجی عطاء الرحمن بلامقابلہ ...

  

ہری پور(اے پی پی) ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کے حاجی عطاء الرحمن بلامقابلہ صدر، ایسوسی ایٹ کلاس کے حاجی شوکت نواز سینئر نائب صدر اور کارپوریٹ کلاس کے شہباز مجید شیخ نائب صدر منتخب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداران، ممبران، تاجروں اور صنعت کاروں نے چیمبر کی ترقی اور ممبران کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ اجلاس چیمبر ہال میں منعقد ہوا جس میں چیمبر کے تاجر اور صنعت کار ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں نو منتخب صدر، حاجی عطاء الرحمن، سابق صدر حاجی منظور الہٰی، یونٹی گروپ لیڈران سید صفدر زمان شاہ، ڈاکٹر امجد قریشی، حاجی فخر عالم، ملک محمد نذیر، سید حامد شاہ اور حطار انڈسٹری کے صنعت کاروں ملک عاشق اعوان، حاجی طیب سواتی، ریاض خٹک اور تاجی غنی نے خطاب کیا۔ مقررین نے ہری پور چیمبر آف کامرس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، تاجروں اور صنعت کاروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سال 2018-19ء کیلئے پریذائیڈنگ افسر ملک عبدالواحد نے نتائج کا اعلان کیا۔ یونٹی گروپ کے باہمی اتحاد و اتفاق سے تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہو گئے جن میں حاجی عطاء الرحمن صدر، حاجی شوکت نواز سینئر نائب صدر اور شہباز مجید شیخ نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -